اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع سے 83 غیر قانونی افغانی گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560708_4439198_police-raid_updates.jpg—فائل فوٹووفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 83 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ اور رہائشی ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔
سیکیورٹی حکام نے وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، اٹک، مری، جہلم اور چکوال میں کارروائیاں کیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-28/1485263_025159_updates.jpg
لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، 3 دنوں میں شاہ گینگ کے 7 ملزمان ہلاک
لاہور میں گزشتہ رات بھی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جس کے بعد 3 دنوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں شاہ گینگ کے ہلاک ہونے والے ملزموں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں کرایے داری قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور مشتبہ سرگرمیوں کی چھان بین جاری ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق اشتہاری ملزم کی گرفتاری اور منشیات و اسلحہ برآمدگی سے متعلق کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس سیکشنز، ڈولفن اسکواڈ اور سی ٹی ڈی اہلکار نے حصہ لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
Pages:
[1]