پاکستانی شہری ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں: دفترِ خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560716_8541140_Foreign-office-Islamabad-1_updates.jpg—فائل فوٹوپاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری محتاط رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھیں اور پاکستانی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
ترجمانِ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں، ہنگامی صورتِ حال میں شہریوں کو فوری رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560710_115944_updates.jpg
اسرائیل کا ایران پر حملہ، قطر میں امریکی سفارتخانے کی اہلکاروں کو شیلٹر میں جانے کی ہدایت
امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطر میں امریکی شہری اگلے حکم تک شیلٹر میں رہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی شہر زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصلرز کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان دفترِ خارجہ نے شہریوں سے صورتِ حال پر نظر رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ترجمان کے مطابق سفارتی مشنز پاکستانیوں کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔
Pages:
[1]