ایران میں متعدد نیوز ویب سائٹس ہیک، انٹر نیٹ و موبائل سروسز معطل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560723_9583228_%D8%AC%DA%86%D9%865_updates.jpg— فائل فوٹوایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی اور سمندری حملوں کے بعد ملک میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی گئی جبکہ متعدد ایرانی نیوز ویب سائٹس ہیک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
ایرانی میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق آج (ہفتے کے روز) ایران کی کئی خبر رساں ویب سائٹس ہیک کر دی گئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق متاثرہ ویب سائٹس میں ارنا، اسنا، تبنک اور عصرِ ایران شامل ہیں، جبکہ میڈیا پلیٹ فارمز کو نشانہ بنانے والے وسیع تر سائبر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-10/1545502_035220_updates.jpg
ایران: انٹرنیٹ بلیک آؤٹ 36 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری
ایران میں انٹرنیٹ کی بندش دوسرے روز بھی جاری ہے، انٹرنیٹ کی بندش کے سبب شہریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ تاحال منقطع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا کے مطابق ایران بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کر دی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی، موبائل نیٹ ورکس اور ٹیکسٹ میسج سروسز بتدریج معطل ہو رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور موبائل سگنلز میں رکاوٹیں سامنے آئی ہیں، جس سے عوام کو آن لائن مواصلات کے استعمال میں دشواری کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران اور دیگر کئی مقامات دھماکوں سے گونج اٹھے جس کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورینیئم کی افزودگی نہ کرے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے مؤقف سے مطمئن نہیں تھے۔
Pages:
[1]