slotcosino Publish time The day before yesterday 19:10

ایرانی رجیم کا خطرہ ختم کرنے کیلئے امریکا کیساتھ آپریشن شروع کیا ہے: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560735_8827570_News8_updates.jpg
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو—
فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران پر حملے سے متعلق کہا ہے کہ ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے امریکا و اسرائیل نے آپریشن شروع کیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا و اسرائیل نے ایرانی دہشت گردی کی حکومت کے موجودہ خطرے کو دور کرنے کے لیے یہ آپریشن شروع کیا ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آپریشن ایرانی لوگوں کے لیے تقدیر کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے حالات پیدا کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے مسلح ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560722_124039_updates.jpg
ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کر دیا

ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام آپریٹ کر رہے ہیں، ایرانی میزائل اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب داغے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کر دی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی رجیم کا خطرہ ختم کرنے کیلئے امریکا کیساتھ آپریشن شروع کیا ہے: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو