slotcosino Publish time The day before yesterday 19:49

بحرین میں دھماکوں کی آوازیں، خطرے کے سائرن بج گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560739_2866913_Blast-in-Tehran_updates.jpg
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بحرین کے دارالحکومت مناما میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ کے مطابق بحرین میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی بیس کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560710_115944_updates.jpg
اسرائیل کا ایران پر حملہ، قطر میں امریکی سفارتخانے کی اہلکاروں کو شیلٹر میں جانے کی ہدایت

امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطر میں امریکی شہری اگلے حکم تک شیلٹر میں رہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بحرین میں امریکی بحری بیس کے علاقے جفیر سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب قطر میں امریکی بیس کے قریب ایمرجنسی سائرن بج گئے ہیں۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ تمام امریکی اڈے اور مفادات ایران کی پہنچ میں ہیں۔

قطری حکومت نے اپنے شہریوں کو فوجی تنصیبات سے دور رہنے اور محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے موبائل فون الرٹ جاری کر دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بحرین میں دھماکوں کی آوازیں، خطرے کے سائرن بج گئے