ایران پرحملہ ہو چکا، ہم پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج رہے ہیں: پاکستانی سفیر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560752_913560_Pakistani-ambassador-Iran-Mudasir-Tipu_updates.jpgتہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو —فائل فوٹوتہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ہو چکا ہے، ہم وہاں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج رہے ہیں۔
تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-11/1545777_093438_updates.jpg
ایران میں مقیم پاکستانی، وزارتِ خارجہ کی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں، سفیر پاکستان
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ تہران اورگردونواح میں پاکستانیوں کی تعداد کم ہے۔
انہوں کہا ہے کہ یہاں زیادہ تر پاکستانی وہی ہیں جو مستقل سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔
پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتی عملے کے اہلخانہ کو بھی واپس بھیج رہے ہیں۔ زیادہ تر ایران میں مقیم پاکستانی سیستان کی طرف رہتے ہیں۔
مدثر ٹیپو نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
Pages:
[1]