ایران پر حملے میں سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی عہدیدار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560764_6812325_ksk5_updates.jpg— فائل فوٹو
اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر آج ہونے والے امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل حملے کے نتائج غیر واضح ہیں۔
ایرانی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز اور سیاسی حکام جاں بحق ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560709_121950_updates.jpg
اسرائیل نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے دفتر کے قریب حملے کیے: بین الاقوامی میڈیا
اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملے کیے ہیں جن میں متعدد میزائل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے دفتر کے قریب گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کو نشانہ بنانے سے متعلق سوال پر ایرانی فوجی حکام نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی ایران پر ابتدائی حملوں کی کامیابی کا تعین کر رہے ہیں۔
Pages:
[1]