slotcosino Publish time The day before yesterday 21:46

ایرانی اسکول پر اسرائیلی حملہ، جاں بحق طالبات کی تعداد 24 ہوگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560765_3743448_irn_updates.jpgاسکرین گریب/ اے ایف پی

ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونیوالی طالبات کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان بڑھ گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560706_113657_updates.jpg
امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران میں متعدد میزائل گرنے سے دھماکے

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران پر پیشگی حملے شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نےایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج ،کرمان شاہ ،لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔

ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔

حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقامپر منتقلکردیے گئے۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی اسکول پر اسرائیلی حملہ، جاں بحق طالبات کی تعداد 24 ہوگئی