slotcosino Publish time The day before yesterday 22:24

ایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور حملے میں مارے گئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560768_7466724_pakpoor_updates.jpgفوٹو: ایرانی میڈیا

اسرائیلی فوج نے حملوں میںایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور کے ممکنہ طور پرشہید کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران کی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے کمانڈر محمد پاکپور آج صبح ایران میں ہونے والے فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

محمد پاکپور نے جون 2025 میں اسرائیلی حملے میں حسین سلامی کی شہادت کے بعد پاسداران انقلاب کی قیادت سنبھالی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560765_043545_updates.jpg
ایرانی اسکول پر اسرائیلی حملہ، جاں بحق طالبات کی تعداد 24 ہوگئی

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان بڑھ گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کے وزیر دفاع اور چیف آف انٹیلی جنس بھی ممکنہ طور پر مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے ایران نے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔

ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔

حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر محمد پاکپور حملے میں مارے گئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ