slotcosino Publish time The day before yesterday 23:43

ہماری فوج اس دن کےلیے تیار تھی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560777_8005140_AbbasIraqchi_updates.jpg

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری فوج اس دن کےلیے تیار تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جنگ ناجائز اور غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج اس دن کے لیے تیار تھی، ہماری فوج جارح کو ایسا سبق سکھائے گی، جس کا وہ حق دار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا نے امریکا فرسٹ کو اسرائیل فرسٹ کردیا، جس کامطلب امریکا لاسٹ ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں جو بھی شامل ہے، وہ ایرانی فوج کا جائز ہدف ہے، جہاں جہاں سے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے کیے جا رہے ہیں، وہ ہمارے جائز اہداف ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ہماری فوج اس دن کےلیے تیار تھی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی