slotcosino Publish time Yesterday 01:01

ابوظبی: میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی شہری جاں بحق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560781_8765296_Irani-rocket_updates.jpgفوٹو بشکریہ خلیج ٹائمز

ایرانی میزائل حملوں کے دوران ابوظبی میں ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی سفارتی حکام نے پاکستانی شہری کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560775_061441_updates.jpg
ایران کے قطر، امارات، کویت، بحرین، اردن اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

اردن میں مفک السلطی بیس پر ایران نے میزائل حملہ کیا، امریکی افواج کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں پاکستانی شہری میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہوا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

سفارتی حکام کے مطابق پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر اماراتی حکام سے رابطے میں ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ابوظبی: میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی شہری جاں بحق