slotcosino Publish time Yesterday 01:40

شعیب ملک کا نجی زندگی پر بات کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560786_3028445_sohaib_malik_updates.jpgشعیب ملک : فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ان کی نجی زندگی پر بات کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور جوکس بند کردیں، ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ ان کی پہلی شادی 2023 میں ختم ہوئی اور باہمی رضامندی سے انہوں نے اپنے بچے کی مشترکہ پرورش کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ہی وہ دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے آئے ہیں، لیکن اب ان کی خاموشی کا بعض افراد نے غلط استعمال کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542917_060850_updates.jpg
ثناء جاوید نے شعیب کے ہمراہ دبئی میں نیو ایئر کی تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ نے دبئی کے برج خلیفہ سے خوبصورت تصاویر کے ساتھ ساتھ آتش بازی کے مناظر بھی شیئر کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شعیب ملک نے واضح کیا کہ ان کی موجودہ اہلیہ پر بھی بے بنیاد تنقید کی گئی، جو ناقابل قبول ہے کیونکہ ان کی اہلیہ ان معاملات میں شامل نہیں تھیں۔

انہوں نے عوام اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی یا کسی اور کی ذاتی زندگی کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

شعیب ملک نے کہا کہ عوامی شخص ہونے کے ناطے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن پرائیویسی کی خلاف ورزی یا ساکھ کو نقصان پہنچانا حد سے تجاوز ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524257_112334_updates.jpg
شعیب ملک نے اذہان کی سالگرہ پر بیٹے کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ گالف کھلینے کے ساتھ خوب موج مستی کرتے ہوئے اس کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں، اس موقع پر دونوں باپ بیٹے کافی خوش نظر آرہے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کرکٹر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شعیب ملک کی ذاتی زندگی پر سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس پر انہوں نے عوامی طور پر اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے سخت موقف اختیار کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: شعیب ملک کا نجی زندگی پر بات کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان