پاکستان ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں بہنوں کیساتھ کھڑا رہے گا: وزیراعظم کی یقین دہانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560787_518485_Shehbaz-and-Salman_updates.jpgوزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کو یقین دلایا ہے کہ پاکستانہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے آج اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560775_061441_updates.jpg
ایران کے قطر، امارات، کویت، بحرین، اردن اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے
اردن میں مفک السلطی بیس پر ایران نے میزائل حملہ کیا، امریکی افواج کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل خطے میں جلد از جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔
Pages:
[1]