slotcosino Publish time Yesterday 08:48

جارحیت کرکے ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا ہے، روسی مندوب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560816_9825494_russian_updates.jpgفائل فوٹو

روس نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جارحیت قرار دے دیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سلامتی کو نسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس سے خطاب میں روسی مندوب نے کہا کہ جارحیت کرکے ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، آئی اے ای اے نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560811_015727_updates.jpg
سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای مارے جاچکے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ ایرانی فورسز اور پولیس اب لڑنا نہیں چاہتے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

روسی مندوب کا کہنا تھا کہ عراق جنگ کے لیے بھی بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا، مذاکرات کرنے والے ایران کے شہریوں پر حملوں کی یورپی ممالک مذمت نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب چینی مندوب نے شہریوں پر حملوں سے گریز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی فوری ختم کی جائے اور مذاکرات کئے جائیں۔
Pages: [1]
View full version: جارحیت کرکے ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا ہے، روسی مندوب