مجھے علم ہے خامنہ ای کے بعد کون احکامات جاری کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560944_8038058_%DA%A9%DA%A9%DA%A9_updates.jpgفائل فوٹوامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کو ٹیلے فون پر انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران میں اب کون ہے جو مؤثر انداز سے احکامات جاری کررہا ہے۔ تاہم امریکی صدر نے ان ایرانی رہنما کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560706_015621_updates.jpg
ایران کے سرکاری میڈیا کی آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سوال پر کہ آیا ایران میں اب جو شخص احکامات جاری کررہا ہے وہ ایسا شخص ہے جسے وہ ایران کی قیادت کرتا دیکھنا چاہتے ہیں جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہاں میرے خیال میں ایسا ہی ہے، کچھ اچھے امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]