slotcosino Publish time Yesterday 13:22

ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت، مقدس روضوں پر سرخ لائٹیں روشن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560947_6137534_%D9%84%DA%A9%DA%A9_updates.jpgفائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔

شہادت سے پہلے مقدس روزوں پر نارمل لائٹیں روشن تھیں تاہم جیسے ہی شہادت کی اطلاع ملی تو پہلے لائٹیں بند کردی گئیں اور پھر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں۔

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت، مقدس روضوں پر سرخ لائٹیں روشن