slotcosino Publish time Yesterday 16:36

ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560955_9737022_6_updates.jpgاسکرین گریب

ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

ایرانی سرکاری نشریات میں ایک جذباتی منظر دیکھنے میں آیا جب ایک نیوز اینکر نے روتے ہوئے اعلان کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے۔

اینکر نے خبر پڑھتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ اکبر، اللّٰہ اکبر، انتہائی دکھ کے ساتھ ایران کی قوم کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ عظیم آیت اللہ علی خامنہ ای، رہبرِ انقلاب اسلامی، آج امریکا اور صہیونی حکومت کے مشترکہ مجرمانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے اینکر کی آواز بھر آئی اور وہ آنسو روک نہ سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560950_093552_updates.jpg
ایران کے سب سے طاقتور شخص آیت اللّٰہ خامنہ ای کون تھے؟ ان کی زندگی پر ایک نظر

خامنہ ای کی شاعری میں دلچسپی ان کی عوامی شخصیت کا ایک معروف حصہ ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسٹوڈیو میں موجود دیگر افراد کی سسکیوں اور رونے کی آوازیں بھی پس منظر میں سنی گئیں، جبکہ اسکرین کے اوپری حصے میں ایرانی پرچم نمایاں تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق 86 سالہ سپریم لیڈر اپنے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ شہید ہوئے۔

سرکاری اعلان کے مطابق ملک بھر میں 40 روزہ سوگ منایا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی ٹی وی اینکر سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے آبدیدہ