slotcosino Publish time Yesterday 16:36

آیت اللّٰہ خامنہ ای کو کس جگہ شہید کیا گیا، وہ کیا کر رہے تھے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560959_1467758_0_updates.jpgفائل فوٹو

ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شہید کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

اس حوالےسے بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560950_093552_updates.jpg
ایران کے سب سے طاقتور شخص آیت اللّٰہ خامنہ ای کون تھے؟ ان کی زندگی پر ایک نظر

خامنہ ای کی شاعری میں دلچسپی ان کی عوامی شخصیت کا ایک معروف حصہ ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس حملے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ ہفتے کی صبح کی اولین ساعتوں میں ہوا۔ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر محمد پاکپور اور سپریم لیڈر کے مشیر اعلیٰ، علی شامخانی بھی شہید ہوگئے ہیں۔

ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: آیت اللّٰہ خامنہ ای کو کس جگہ شہید کیا گیا، وہ کیا کر رہے تھے؟