slotcosino Publish time Yesterday 17:55

ایران پر امریکا اور اسرائیل کا حملہ غیر قانونی جارحانہ جنگ ہے: ظہران ممدانی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560958_3926675_9_updates.jpg
فائل فوٹو

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کو غیر قانونی جارحانہ جنگ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں ایک تباہ کن پیش رفت ہیں اور خطے میں ایک نئی جنگ کا دروازہ کھول رہی ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560951_094708_updates.jpg
ایران نے مزید حملے کیے تو ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی: ٹرمپ

ان کا کہنا ہے کہ امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے لکھا کہ شہروں پر بمباری، شہریوں کی ہلاکتیں اور جنگ کا نیا محاذ کھولنا امریکی عوام یہ نہیں چاہتے۔

میئر ممدانی نے نیویارک میں مقیم ایرانی نژاد شہریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی نژاد نیویارکرز اس شہر کی ساخت کا حصہ ہیں، آپ ہمارے پڑوسی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ایران پر امریکا اور اسرائیل کا حملہ غیر قانونی جارحانہ جنگ ہے: ظہران ممدانی