کراچی: امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، 6 افراد زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560966_7362109_11_updates.jpgاسکرین گریب
کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس سے جھڑپوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا، جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔
مائی کولاچی روڈ پر امریکن قونصلیٹ کے قریب ہنگامہ آرائی اور ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین کے پتھراؤ کے بعد پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔
سلطان آباد پُل کے نیچے ٹریفک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560948_090635_updates.jpg
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد نیا سپریم لیڈر کون ہوگا؟
خامنہ ای تقریباً چار دہائیوں تک اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کرتے رہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علاوہ ازیں نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
کسٹم ہاؤس کے سامنے نیٹی جیٹی پل پر مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جبکہ مولوی تمیز الدین روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، سلطان آباد سے مائی کولاچی کی جانب جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں آمد و رفت معطل ہے، جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑا جا رہا ہے، جبکہ بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کرایا جا رہا ہے، پی آئی ڈی سی سے آنے والی گاڑیوں کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]