جماعت اسلامی آیت اللّٰہ خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرے گی: حافظ نعیم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560971_1999362_Hafiz-Naeem-ur-Rehman_updates.jpgامیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم—فائل فوٹوامیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آیت اللّٰہ خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرے گی اور یہ نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-18/1452323_015349_updates.jpg
افغانستان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان مذاکرات میں جماعت اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ امریکا کی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے، امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر کھلے عام حملے کئے گئے ہیں، امریکا کی تاریخ ہے اس نے ہمیشہ امن کو پامال کیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت کو ایران کو کھلے عام سپورٹ کرنا چاہیے اور ہمارے حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے امریکا کسی کا دوست نہیں۔
Pages:
[1]