slotcosino Publish time Yesterday 20:30

علی رضا اعرافی سپریم لیڈر کے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560985_2605544_03_updates.jpg—فائل فوٹو

علی رضا اعرافی کو ایرانی سپریم لیڈر کے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کے فقیہ مقرر کر دیا گیا، قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔

تین رکنی کونسل میں ایرانی صدر پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560706_015621_updates.jpg
ایران کے سرکاری میڈیا کی آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبر کے فرائض انجام دے گی۔

واضح رہے کہ علی رضا اعرافی مجلسِ خبرگان کے نائب چیئرمین ہیں اور گارڈین کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، جو انتخابی امیدواروں اور پارلیمنٹ کے قوانین کی جانچ کرتی ہے، وہ ایران کے دینی مدارس کے سربراہ بھی ہیں، انہیں انتظامی صلاحیتوں کا حامل اور خامنہ ای کے معتمدین میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں ان کا اثر محدود سمجھا جاتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: علی رضا اعرافی سپریم لیڈر کے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر