چینی وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، ایران پر حملہ ناقابل قبول قرار دےدیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560989_5191417_Russian-and-Chinese-FM_updates.jpgچین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
اس موقع چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے دوران امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ کرنا ناقابل قبول ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560951_094708_updates.jpg
ایران نے مزید حملے کیے تو ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی: ٹرمپ
ان کا کہنا ہے کہ امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ایک خود مختار رہنما کا قتل اور حکومت کی تبدیلی کے لیے عوام کو اُکسانا ناقابلِ قبول ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ فوجی کارروائیاں فوری روکی جائیں، فریقین بات چیت اور مذاکرات پر واپس آئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یک طرفہ اقدامات کی ہم مشترکہ مخالفت کرتے ہیں۔
Pages:
[1]