آنے والے دنوں میں ہم ایران میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنائیں گے، نیتن یاہو
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560997_5512959_netnn_updates.jpgاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو : فائل فوٹواسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم ایران میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم ایسے حالات پیدا کریں گے کہ ایرانی عوام خود کو آزاد کریں، ایرانی شہریوں کی تکالیف اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جس مدد کا آپ انتظار کر رہے تھے، وہ آ چکی ہے، عوام سے اپیلہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر کام مکمل کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560988_041729_updates.jpg
روسی صدر نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کو سفاکانہ عمل قرار دے دیا
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہامریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، حملے میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی بیٹی، داماد، نواسا اور بہو بھی شہید ہوئی۔
86 سالہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل، 40 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کےمطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای، ہفتے کی صبح اپنے دفتر میں فرائض انجام دینے کے دوران شہید کیے گئے۔
خامنہ ای 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران کے رہبرِ اعلیٰ بننے والے دوسرے شخص تھے، وہ 1989 سے اس عہدے پر فائز تھے۔
Pages:
[1]