خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، علامہ شہنشاہ نقوی کی مظاہرین کو پُرامن رہنے کی اپیل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560995_1658844_Shehnshah-Naqvi_updates.jpgایران کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے، علامہ شہنشاہ نقوی - فوٹو: اسکرین گریبعلامہ سید شہنشاہ نقوی نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے تناظر میں مظاہرین کو پُرامن رہنے کی اپیل کردی۔
اسلام آباد سے اپنے بیان میں علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین عالمی بالخصوص صیہونی سازشوں کی وجہ سے بےامنی کا شکار ہے۔ ہماری سرحدوں پر مسائل ہیں، ملک میں دہشتگردی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560966_120039_updates.jpg
کراچی: امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی، فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ اس شہادت کے موقع پر اپنی عقیدت کا اظہار کربلا کے غم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔
علم میں رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کردی جبکہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان بھی کردیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560984_033150_updates.jpg
مراد علی شاہ کی امریکی قونصلیٹ واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی ہدایت
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔
ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔ ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی۔ وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ کی شہادت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے، کراچی میں امریکی قونصل خانہ کے باہر مشتعل مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں پولیس کی شیلنگ کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
Pages:
[1]