تہران میں اسرائیلی حملوں کا نیا مرحلہ، فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560999_1759860_irn_updates.jpgاسکرین گریب/ ایکس اسرائیلی فوجاسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران پر تازہ حملے کیے ہیں، تہران میں متعدد دھماکے سنے گئے، کئی مقامات سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی صبح تہران کے خلاف فضائی حملوں کے ایک نئے سلسلے میں ایرانی مسلح افواج کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسرائیلی فضائیہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس کے ساتھ بیان میں کہا گیا کہ ’تہران کے قلب میں ایرانی نظام کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا گیا ہے‘۔
مقامی ذرائع کے مطابق تہران میں اسلامی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اڈے کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی طیارے اب تہران کی فضاؤں میں ’مسلسل موجودگی‘ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائی دفاع کو کمزور کرنے کے بعد فضائی برتری حاصل کر لی گئی ہے، اب تہران کے خلاف ’مسلسل اور طاقتور فضائی کارروائی‘ جاری رہے گی۔
Pages:
[1]