slotcosino Publish time 2 hour(s) ago

وزیراعظم کا اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے رابطہ، خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر گفتگو

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561010_5266383_PM-Shahbaz-King-of-Jordan_updates.jpgفائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ دوم کو ٹیلی فون کیا۔ اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم نے موجودہ صورتحال پر پاکستان کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کےلیے تحمل، کشیدگی میں کمی اور بامقصد مکالمے کی ضرورت ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں اردن سمیت خطے کے دیگر برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے خطے میں امن کی بحالی اور استحکام کے فروغ کےلیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیشرفت پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Pages: [1]
View full version: وزیراعظم کا اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے رابطہ، خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر گفتگو