slotcosino Publish time Half hour(s) ago

امریکا نے ایران کے میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے، امریکی میڈیا



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561015_227576_us_bomb_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیا

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں زیر زمین میزائلوں کے ذخیروں پر بی ٹو بمبار طیاروں سے حملے کیے گئے ہیں،میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی عہدیدار نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل نے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی میزائل سے بحری بیڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا آپریشن جاری ہے، ایرانی میزائل امریکی بحری بیڑے تک نہیں پہنچ سکا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561008_075653_updates.jpg
ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خلیج میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو 4 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا،https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے خلیج میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو 4 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اس اقدام کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، دشمن فوج پر مسلح افواج کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا نے ایران کے میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے، امریکی میڈیا