slotcosino Publish time 10 min. ago

پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561017_488190_punjabGovt144_updates.jpg

حکومت پنجاب نے دہشت گردی کے خطرات اور امنِ عامہ کو لاحق خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 7 روز کے لیے صوبے بھر میں جلسے، جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین کے اجتماعات، سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتی کارروائیاں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ