slotcosino Publish time 10 min. ago

جیو نیوز ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر، ادارے کی متعلقہ حکام سے نوٹس لے کر کارروائی کی درخواست

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561024_2342077_GeoNews_updates.jpg

ہم اپنے ناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوز جو پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر ہے، اس کو کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اور اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے، جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا، اس صورت حال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Pages: [1]
View full version: جیو نیوز ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر، ادارے کی متعلقہ حکام سے نوٹس لے کر کارروائی کی درخواست