slotcosino Publish time 2026-3-2 04:20:11

پاکستانی ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے کی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے، ذرائع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561029_7324914_PCBBCB_updates.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ دورہ بنگلا دیش میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہے، یہ میچز ڈھاکا میں 11، 13 اور 15 مارچ کو شیڈولڈ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیریز کےلیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے حوالے سے ہفتے کے ابتدائی دنوں میں مشاورت ہو گی، پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچنا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے سفری خطرات اور خدشات نہ بڑھے تو ٹور شیڈول کے مطابق متوقع ہے، خطے میں پائی جانے والی کشیدگی پاکستان کے دورہ بنگلا دیش پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے، آئی سی سی ورلڈکپ 2027ء کی وجہ سے اب فوکس ون ڈے فارمیٹ پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مضبوط ٹیم کی تشکیل کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ ٹی 20 فارمیٹ کے انڈر پرفارمرز کو باہر کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب، بابر اعظم اور محمد نواز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹی 20 فارمیٹ میں فوری طور پر کوئی سیریز نہیں، اسکواڈ کے حوالے سے فوری طور پر کسی فیصلے کا امکان نہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کو سامنے رکھتے ہوئے 5 سے 6 انڈر پرفارمرز کی چھٹی کرا دی جائے گی۔

پاکستان ٹیم نے گزشتہ برس شاہین آفریدی کی قیادت میں ساوتھ افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلی تھی۔
Pages: [1]
View full version: پاکستانی ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے کی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے، ذرائع