امریکا کا اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561030_7106810_USSetcom_updates.jpgامریکا نے ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔
امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی کہ ایران کی کارروائی میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، بیڑے پر 4 میزائل داغے گئے۔
امریکی سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑا ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا، ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے۔
Pages:
[1]