slotcosino Publish time 2026-3-2 04:20:14

ملتان: ایف آئی اے حوالات سے سابق ایس ایچ او فرار، گرفتاری کیلئے چھاپے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561020_2365693_FIA_updates.jpg

ایف آئی اے حوالات سے سابق ایس ایچ او ماچھیوال رائے ساجد فرار ہوگیا۔ ملتان سے ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم رائے ساجد کی رشتے دار خواتین ملاقات کیلئے تھانہ ایف آئی اے آئیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خواتین کے کہنے پر حوالات سے نکال کر ملاقات کرائی گئی، اس دوران ملزم رائے ساجد اپنی رشتے دار خواتین کے ساتھ تھانے سے فرار ہوگیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایس ایچ او سمیت 4 ایف آئی اے اہلکار معطل جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سابق ایچ او رائے ساجد تھانہ ماچھیوال وہاڑی کا ایس ایچ او تھا، ملزم کے خلاف مبینہ پولیس مقابلے میں وکیل کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فرار ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ملتان: ایف آئی اے حوالات سے سابق ایس ایچ او فرار، گرفتاری کیلئے چھاپے