slotcosino Publish time 2026-3-2 04:58:24

سپریم لیڈر کا قتل تنازع اور تصادم کو مزید خطرناک بنادے گا، عباس عراقچی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561031_3864932_AbbasIraqchi1_updates.jpgاے ایف پی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا قتل کسی بھی تنازع اور تصادم کو مزید خطرناک بنادے گا۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ کسی ملک کے رہنما کو غیرملکی فوجوں کے ہاتھوں قتل کروانا عالمی قانون کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561011_075736_updates.jpg
اسرائیلی میڈیا کا سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کی شہادت کا بھی دعویٰ کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کا قتل کسی بھی تنازع اور تصادم کو مزید خطرناک بنا دے گا، خامنہ ای صرف ایران کے نہیں امت مسلمہ کے مذہبی رہنما تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران کے علاوہ پاکستان اور عراق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے ہماری کوئی حد یا حدود نہیں ہیں، ہمارے فوجی یونٹ پہلےکی طے کردہ گائیڈلائن کے مطابق آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ یہ جنگ امریکا اسرائیل کو اچھے نتائج نہیں دے گی، امریکا اسرائیل کو نہ اب، نہ آئندہ کسی جنگ سے کچھ حاصل ہوگا، جب تک بھی ضروری ہوا، ہم مزاحمت جاری رکھیں گے۔
Pages: [1]
View full version: سپریم لیڈر کا قتل تنازع اور تصادم کو مزید خطرناک بنادے گا، عباس عراقچی