عرب ملکوں کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوگی تو جواب ملے گا، علی لاریجانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561192_9425315_%D8%A7%D9%84%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹوایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران نے عرب ملکوں پر حملہ نہیں کیا، عرب ملکوں کی سرزمین پر اڈے ہمارے خلاف استعمال ہوں گے تو جواب ملے گا۔
اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی اڈے عرب سرزمین نہیں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561138_044909_updates.jpg
اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی، ایرانی فوج کا دعویٰ
ایرانی فوج کے مطابق امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے ہدف بنایا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے ہماری کوئی حد نہیں ہے، عرب ملکوں کو ایران سے نہیں امریکا اور اسرائیل سے ناراض ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کو سمجھنا ہوگا کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی، جنگ بندی کے لیے ایران پر نہیں امریکا پر دباؤ ڈالیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ امریکا تک نہیں پہنچ سکتے، امریکی کنٹرول میں اڈے نشانہ بنارہے ہیں۔
Pages:
[1]