کراچی: شارع فیصل اور ایم ٹی خان روڈ کنٹینر و ٹینکر لگا کر بند
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561202_4728863_1_updates.jpgکراچی: شارع فیصل کو ایف ٹی سی کے قریب ٹینکر لگا کر بند کر دیا گیا ہے—ویڈیو گریب
کراچی میں حالات کے پیشِ نظر متعدد سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ جانے والا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔
ایم ٹی خان روڈ پر سلطان آباد کے مقام پر بھی کنٹینرز رکھ کر سڑک بند کر دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561038_021201_updates.jpg
جامعہ کراچی آج بند، تمام امتحانات ملتوی
جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل معطل رہے گا، 2 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بوٹ بیسن سے مائی کولاچی بائی پاس جانے والا راستہ بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک بند ہے۔
ادھر شارعِ فیصل پر ایف ٹی سی سے جناح اسپتال موڑ تک جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارعِ فیصل کو ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ایف ٹی سی سے میٹرو پول جانے والی سڑک رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کی گئی ہے۔
ایف ٹی سی آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر بھیجا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]