slotcosino Publish time 2026-3-2 14:43:52

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561206_3358876_3_updates.jpg---فائل فوٹو

حالیہ امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی منڈی میں ایک دن میں خام تیل کی قیمت 5.79 فیصد بڑھ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561035_011915_updates.jpg
ایران پر اسرائیلی، امریکی جارحیت، تیل کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ

ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خام تیل کی قیمت 4.22 ڈالرز اضافے کے بعد 77.09 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایران پر امریکی اسرائیلی حملے تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہیں۔

دوسری جانب ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فی صد اضافہ ہو گیا، قیمت 80 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

اس سال تیل کی عالمی قیمت پہلے ہی بڑھتے ہوئے 73 ڈالرز فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔
Pages: [1]
View full version: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی