slotcosino Publish time 2026-3-2 14:43:53

پاک افغان حدود سے گزرنے والے متعدد روٹس مصروف ترین فضائی کوریڈورز میں شامل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561203_3132047_2_updates.jpg
---فائل فوٹو

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاک افغان فضائی حدود سے گزرنے والے متعدد روٹس دنیا کے مصروف ترین فضائی کوریڈورز میں شامل ہو گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561193_062920_updates.jpg
لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں

لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں، جبکہ 8 ممالک کی فضائی حدود تیسرے دن بھی بند رہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب ایران پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے متعلق 11 غیر ملکی پروازیں گزشتہ 3 روز سے پاکستانی ایئر پورٹس پر پھنسی ہوئی ہیں اور اڑان نہ بھر سکیں۔

ملتان ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی ایک پرواز 3 دن سے روانگی کی منتظر ہے۔

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بھی 2 غیر ملکی ایئر لائنز کی 2 پروازیں موجود ہیں جو پرواز نہیں کر سکیں۔
Pages: [1]
View full version: پاک افغان حدود سے گزرنے والے متعدد روٹس مصروف ترین فضائی کوریڈورز میں شامل