slotcosino Publish time 2026-3-2 16:01:07

امریکی و اسرائیلی جارحیت، ایران فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کرے گا یا نہیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561207_414387_6_updates.jpg
---فائل فوٹو

ایران کی فٹبال ٹیم نے امریکا میں ہونے والے آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر ایران کا 2026ء ورلڈ کپ میں شرکت کرنا ’غیر متوقع‘ دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری مہم شروع کیے جانے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، ایران نے متحدہ عرب امارات، قطر اور اسرائیل میں امریکی اڈوں پر جوابی حملے بھی کیے ہیں۔

ہسپانوی اخبار مارکا کے مطابق مہدی تاج نے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا اور امریکا کے حملے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے بارے میں پُرامید نہیں ہو سکتے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کھیلوں کے حکام نے کرنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/liveblog/2026-03-02/6_6545420_Iran-Supreme-Leader_liveblog.jpg
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کردی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور اسرائیل پر بھی میزائل داغ دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب فیفا کے سیکریٹری جنرل میتھیاس گراف اسٹروم نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایک میٹنگ ہوئی ہے اور اس مرحلے پر تفصیلی تبصرہ قبل از وقت ہو گا، تاہم ہم صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء میکسیکو، کینیڈا اور امریکا میں منعقد ہو گا، جبکہ ایران کے گروپ مرحلے کے تینوں میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے باعث ایرانی شہریوں پر امریکا کے سفر پر پہلے ہی پابندی عائد ہے، جس کے تحت امیگرنٹ اور عارضی ویزوں پر پابندیاں لگائی گئی تھیں، ایسے میں ایران کے ممکنہ بائیکاٹ کی قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔

ایران کو گروپ مرحلے میں بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور مصر کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ اس کا پہلا میچ 16 جون کو شیڈول ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی و اسرائیلی جارحیت، ایران فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کرے گا یا نہیں؟