slotcosino Publish time 2026-3-2 16:01:09

اسرائیل کا تہران کے گاندھی اسپتال پر حملہ، تباہی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561216_2066831_2_updates.jpgفوٹو کولاج — انسٹاگرام

امریکا اور اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی حصے میں واقع گاندھی اسپتال کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے گاندھی اسپتال پر اتوار کے روزفضائی حملے کیے۔

حملے کے بعد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اسپتال کے اندر بکھرا ہوا ملبہ اور خالی وہیل چیئرز دیکھی جا سکتی ہیں۔

ویڈیو میں حملے کے بعد لوگ مریضوں اور اسپتال کے انکیوبیٹر میں موجود کمسن بچے کو باہر نکالتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

اسرائیلی حملے میں صرف اسپتال ہی نہیں بلکہ اس کے آس پاس موجود رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل کا تہران کے گاندھی اسپتال پر حملہ، تباہی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل