slotcosino Publish time 2026-3-2 17:58:47

امریکا و اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے ہفتے کی صبح کا انتخاب کیوں کیا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561224_4500730_3_updates.jpgفوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

اسرائیل اور امریکا کو جیسے ہی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی اپنے اعلیٰ مشیروں کے ساتھ ملاقات کی خبر ملی تو دونوں ممالک نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای ٹارگٹ تھے اور ان کے بارے میں امریکا اور اسرائیل کو یہ خدشہ بھی تھا کہ وہ موقع ملتے ہی روپوش ہو جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ایرانی سپریم لیڈر ہفتے کی شام کو تہران میں اپنے اعلیٰ مشیروں کے ساتھ ملاقات کریں گے تو شام کو حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن پھر اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ملاقات اب ہفتے کی شام کو نہیں بلکہ ہفتے کی صبح کو ہونے والی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/liveblog/2026-03-02/6_6545420_Iran-Supreme-Leader_liveblog.jpg
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کردی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور اسرائیل پر بھی میزائل داغ دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ ہفتے کی صبح اس لیے کیا کیونکہ وہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی اپنے مشیروں سے ملاقات کا وقت تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس کی رپورٹ میں یہ واضح نہیں تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر اپنے مشیروں کے ساتھ ملاقات کہاں پر کریں گے، اس لیے حملےکے آغاز میں تہران میں واقع آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ حفاظتی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا اور سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر نے ان کی شہادت کی تصدیق کر دی۔
Pages: [1]
View full version: امریکا و اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے ہفتے کی صبح کا انتخاب کیوں کیا؟