دبئی، دوحہ، مناما، مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561229_9150866_Doha-Blasts-Iran-Israel-war_updates.jpgدوحہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیادوحہ، دبئی، مناما اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مشرقِ وسطیٰ کے مختلف شہروں میں دھماکے سنے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنےگئے ہیں۔
بحرین کے دارالحکومت مناما میں، یو اے ای کے شہر دبئی اور ابوظہبی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561219_103013_updates.jpg
ایران کا بحرین میں امریکی اہداف پر تازہ حملہ: ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر پر آگ لگنے کی اطلاعات
منامہ میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر پر آگ کی اطلاعات ہیں، دھوئیں کے سیاہ بادل میلوں دور تک دکھائی دے رہے ہیں. https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 6 دھماکے سنے گئے ہیں۔
دوسری جانب عراق کے اربیل ایئر پورٹ کے قریب 2 ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔
ادھر قبرص کے صدر نے بتایا ہے کہ قبرص میں برطانوی ایئر بیس اکروتیری پر ڈرون حملہ ہوا ہے اور ملک کی سیکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قبرص کا خطے میں جاری فوجی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Pages:
[1]