slotcosino Publish time 2026-3-2 20:34:07

امریکا ایران پر حملے جاری رکھے گا، مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561277_7381142_News11_updates.jpg
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں اُس وقت تک جاری رہیں گی جب تک امریکا اپنے تمام مقاصد حاصل نہیں کر لیتا جبکہ اُنہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس جنگ میں مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک ویڈیو بیان میں ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائی کو ’درست مشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ایران امریکا کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

امریکی حکام اب تک اس بات کے شواہد پیش نہیں کر سکے کہ آیا ایران ایسا کوئی ہتھیار تیار کر بھی رہا تھا یا نہیں۔

امریکی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اور کئی اعلیٰ حکومتی شخصیات شہید ہو چکی ہیں، حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/liveblog/2026-03-02/6_6545420_Iran-Supreme-Leader_liveblog.jpg
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کردی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور اسرائیل پر بھی میزائل داغ دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ اپنے اس بیان سے قبل صدر ٹرمپ نے ایرانی جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے تین امریکی فوجیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ان کی موت کا بدلہ لے گا اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ امریکا ایران کی نئی قیادت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم اپنے تازہ خطاب میں اُنہوں نے سفارتکاری کا کوئی ذکر نہیں کیا بلکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کی حمایت کی ہے۔

ایران نے سپریم لیڈر کی ہلاکت کے بعد عبوری قیادت قائم کر دی ہے جس میں صدر مسعود پزشکیان، چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجئی اور آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: امریکا ایران پر حملے جاری رکھے گا، مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ