slotcosino Publish time 2026-3-2 20:34:09

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561285_4730035_19_updates.jpg
---فائل فوٹو

افواجِ پاکستان کی افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن غضب للحق کے تحت مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد میں موجود ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560981_024215_updates.jpg
آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا، سیکیورٹی ذرائع

پاک فوج نے افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پاک فوج نے افغان طالبان کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق ہفتے کی صبح تک کی کارروائیوں میں 415 طالبان ہلاک جبکہ 580 زخمی ہوئے، ان کی 182 چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 31 پر پاکستانی افواج نے قبضہ کرلیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
Pages: [1]
View full version: آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری