اسرائیل کا ایران میں نطنز کی جوہری تنصیب پر حملہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561291_1687201_000_updates.jpg—فائل فوٹو
اسرائیل نے ایران میں نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ویانا میں ہنگامی اجلاس کے دوران ایرانی نمائندے سے سوال کیا ہے کہ ایران میں کس جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا؟
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایران میں نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-17/1481716_072426_updates.jpg
اسرائیلی حملے میں نطنز کے زیر زمین سینٹری فیوج ہالز پر براہ راست اثرات پڑے ہیں، آئی اے ای اے
اسرائیلی حملے میں ایران کی جوہری تنصیب نطنز کے زیر زمین سینٹری فیوج ہالز پر براہ راست اثرات پڑے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ویانا میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی جوہری تنصیب نطنز کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ایران میں ہفتے سے جاری امریکی اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 555 ہوگئی ہے۔
ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے امریکی اسرائیلی حملوں میں 131 شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Pages:
[1]