پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، سیکیورٹی ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561300_6947308_post_updates.jpgفائل فوٹوسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان فورسز پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561001_060907_updates.jpg
پاکستان کی تازہ جوابی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 سے زائد زخمی، عطا اللہ تارڑ
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 185ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ پاکستان نے جمعہ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت پاک افغان سرحد کے قریب واقع مرکزی شہروں قندھار اور پکتیا میں فضائی حملے کیے۔
پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان نے ان مقامات پر دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان نے کابل اور قندھار جیسے بڑے شہروں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان اور افغانستان میں طالبان حکومت کی فورسز کے درمیان جھڑپیں جمعرات کی رات شروع ہوئی تھیں اور دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں تاحال کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
Pages:
[1]