slotcosino Publish time 2026-3-2 23:49:38

برطانیہ کی خلیجی ممالک میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کی منصوبہ بندی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561304_7313703_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ نے جنگ کے باعث خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ بحرین، اسرائیل، فلسطین، قطر اور یو اے ای میں برطانوی شہری فارن آفس میں رجسٹر ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 76 ہزار برطانوی رجسٹر ہوچکے ہیں، اکثریت یو اے ای میں پھنسے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں اتنی بڑی تعداد میں برطانوی شہریوں کو نکالنے کیلئے آپریشن نہیں کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ کی خلیجی ممالک میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کی منصوبہ بندی