ایران پر حملوں کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کا جائزہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561309_5160986_UKPolice_updates.jpgفائل فوٹوایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد جہاں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، وہیں برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ایران پر حملوں کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556482_082146_updates.jpg
مانچسٹر: یہودیوں پر حملے کی سازش میں 2 انتہا پسندوں کو عمر قید کی سزا
مانچسٹر میں 2 انتہا پسند اسلامی ریاست کے حامی افراد کو یہودیوں پر حملے کی سازش کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی ریاست خطے میں اندھا دھند کارروائیاں کرے اور سویلین اور فوجی اہداف کو نشانہ بنائے تو حفاظتی اقدامات میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات برطانوی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ برطانیہ کے اندر بھی سیکیورٹی اور نگرانی کے اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں، دہشت گردی کے خطرے کی سطح میں کسی ممکنہ تبدیلی کا اعلان وزیر داخلہ کریں گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کی موجودہ سطح ’سبسٹینشل‘ ہے، جس کا مطلب ہے کہ حملے کا امکان موجود ہے، یہ سطح فروری 2022 سے برقرار ہے، جب اسے ’سیویر‘ سے کم کیا گیا تھا، خطرے کی سطح کا تعین جوائنٹ ٹیرر ازم اینالیسز سینٹر کرتا ہے، جو برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے تحت کام کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے اور آئندہ چند روز اس حوالے سے نہایت اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔
Pages:
[1]