جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے، امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ صرف نام نہاد حکومت کی تبدیلی کی جنگ نہیں، ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے میزائلوں کو تباہ کرنا تھا۔ جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے جوہری ہتھیاروں سے انکار کرنا ہے، یہ عراق نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی لامحدود جنگ ہے، ایران پر آپریشن میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، ہم یہ جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561293_042500_updates.jpg
دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رکھنے والے امریکا کا فرینڈلی فائر میں طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کویت میں 3 امریکی F-15E جنگی طیارے گر گئے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ نام نہاد نظام کی تبدیلی کی جنگ نہیں ہے، لیکن نظام ضرور بدل گیا ہے اور دنیا اس سے بہتر ہوئی ہے، امریکا نے یہ جنگ شروع نہیں کی، بلکہ ایران کئی دہائیوں سے امریکا کے خلاف ’یکطرفہ جنگ‘ جاری رکھے ہوئے تھا، موجودہ کارروائیاں اسی سلسلے کا جواب ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہم اسے ختم کررہے ہیں۔
Pages:
[1]