امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561323_4871000_us-consulate-peshawar_updates.jpgپاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی قونصل خانہ پشاور نے 2 مارچ سے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ تمام معمول کی اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرے گا۔
بیان کے مطابق کراچی اور لاہور میں ٹریفک رکاوٹوں کے باعث 3 مارچ کو ویزا اور قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ 3 مارچ سے معمول کی قونصلر سروسز بحال کرے گا۔
امریکی حکام نے اہلکاروں کی ملک بھر میں نقل و حرکت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مقامی خبریں مانیٹر کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Pages:
[1]